ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

(ن )لیگ گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے، اسد قیصر

لاہور : تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کیلئے تیار ہیں، مسلم لیگ (ن )گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی کشیدگی ختم کرنے اور معاملات آگے بڑھانے کے لئے سپریم کورٹ نے اچھا موقع دیا ہے، ہم سنجیدہ ہیں اور آئین کے مطابق معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے  ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں پھیلتی انارکی کو ختم کرنے کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں