ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات،سی ٹی ڈی تھانے میں  دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری

کوئٹہ میں دھماکا ، ڈی ایس پی سمیت 3افراد جاں بحق ، 19 زخمی

سوات:پولیس نے سوات کے کبل تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی، جس میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ رات سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے سے 10 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے، باہر سے حملے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا، مال خانے میں گولہ بارود کو آگ لگ گئی، دھماکے کے دیگر پہلوئوں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں