اسلام آباد:وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کیلئے کوششیں بڑھائے۔
وزیر خزانہ کی زیرصدارت ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی کا اجلاس ہوا جس میں معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق محمود پاشا اور چیئرمین ایف بی آر سمیت فنانس ڈویڑن کے سینئر افسران شریک ہوئے۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے جولائی 2022 تا مارچ 2023 ریونیو اہداف اور کارکردگی پربریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایف بی آرمالی سال 2022-23 کے بقیہ مہینوں میں اپنے اہداف پورا کرنے کی کوشش کرے اور ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے کوششیں بڑھائے۔
