اسلام آباد:پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر آل رائونڈر شاداب خان کے سپورٹ میں میدان میں آگئے۔
محمد عامر نے ٹوئٹر پر حسن علی کی جانب سے 2022 میں پوسٹ کی گئی ویڈیو شیئر کی جس میں شاداب خان کو شاندار بولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے دیکھا گیا،عامر نے ٹوئٹ میں شاداب کو مینشن کرتے ہوئے کہا ‘وائٹ بال کرکٹ کے بہترین کرکٹر ہیں۔
Best white ball Cricketer in Pakistan performance achi or buri hoti hai cricket me yeah time her player pe ata hai @76Shadabkhan keep working hard brother u are love😍.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) April 26, 2023
کارکردگی اچھی بری ہوتی ہے، یہ وقت ہر کرکٹر پر آتا ہے’فاسٹ بولر نے مزید کہا ‘شاداب اسی طرح محنت کرتے رہو’تاہم بولر کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہوں نے یہ ٹوئٹ کیوں کی لیکن گذشتہ دنوں شاداب کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
شاداب خان کی پاکستان سپر لیگ کے حالیہ سیزن میں کارکردگی کچھ نمایاں نہیں رہی، اس کے علاوہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پرفارم نہیں کرسکے،عامر کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا گیا اور شاداب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
