انقرہ: ترک صدر طیب اردگان کو زہر دیے جانے کی خبریں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پرگردش کررہی ہے، امکان کیا جارہا ہے کہ روسی وفد سے ملاقات کے دوران ترک صدر کو زہر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر صارفین میں ایک گہری تشویش پائی جارہی ہے کہ ترک صدر کو زہر کس نے اور کیوں دیا گیا ہے؟مختلف صارفین نے طیب اردگان سے اظہار عقیدت کرتے ہوئے صحت کیلیے تو کسی نے طیب اردگان کی لمبی زندگی کے لیے دعا کی ہے۔
ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ترک صدر کو زہر روسی وفد سے ملاقات کے وقت دیا گیا ہے۔
Unconfirmed claims that President of Turkey #Erdogan may have been poisoned during a meeting with a Russian official
— Dr. Khaled Alfaiomi (@Alfaiomi) April 27, 2023
ایک اور صارف نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ رجب طیب اردوان کو زہر کس وقت اور کیسے دیا گیا ہے؟
جبکہ دوسری جانب ترکی کے صدارتی دفتر کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے رجب طیب اردگان کی صحت کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
Turkey presidential office communication director rejects the rumours of Turk President Erdogan health condition and said that he will attend the inaugural ceremony of power plant via videolink . The rumour of Turk "President Erdogan” has been poisoned circulated in different… https://t.co/KIESXsvfbe
— Syed Nisar Mehdi (@nisarmehdi) April 27, 2023
خیال رہے کہ منگل کی شام کو ترک صدر مقامی ٹیلی ویژن چینلز کے ساتھ براہ راست انٹرویو دے رہے تھےکہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کی وجہ سے انٹرویو روک دیا گیا۔
رجب طیب اردوان نے پیٹ میں کیڑے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا لائیو ٹیلی ویژن انٹرویو منقطع کر دیاتھا۔
