English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹک:کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، چار زخمی 

القمر

 اٹک:اٹک میں کھڑپہ انٹرچینج کے قریب سی پیک پر  کار اور ٹرک میں تصادم  کے نتیجے میں  کار میں سوار ایک خاتون سمیت 3افراد  جاں بحق  جبکہ ایک خاتون اور تین بچے شدید زخمی  ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق کھڑپہ انٹرچینج کے قریب سی پیک پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔  

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق کار اور ٹرک میں تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت 3افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون اور تین بچے شدید زخمی ہیں۔ 

ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے