اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی باؤلنگ اسپیڈ کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بالنگ میں اسپیڈ کی کمی نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حارث کو ٹی20اور ون ڈے باؤلنگ میں فرق کرنا پڑے گا کیونکہ وہ مسلسل ایک روزہ کرکٹ میں لینتھ بال کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ہٹنگ کرنا آسان ہوتا ہے۔
سابق کرکٹر نے مشورہ دیا کہ حارث کو اپنا پیس اور یارکر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وکٹیں ملیں۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو بھی اپنی باؤلنگ میں تھوڑی ویرییشن لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان پچز پر مزید مؤثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مان لیں کہ 10اوور کا اسپیل ہے، پھر میں سمجھ سکتا ہوں کہ 2، 3 اوورز میں زیادہ رفتار نہیں لگارہے لیکن انہیں تھوڑی اسپیڈ بڑھانی ہوگی۔
