کراچی:الخدمت کراچی کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت شہر میں قائم تمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو فعال کردیا گیا ہے، تمام سیلز میں ممکنہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری سامان موجود ہے تاہم رضاکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس گزشتہ روز الخدمت کراچی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ قاضی صدرالدین نے کی۔ اجلاس میں سینئر منیجر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سرفراز شیخ ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں کراچی میں ممکنہ بارشوں کے دوران ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پراجلا س میں بتایا گیا کہ الخدمت کے تما م ڈیز اسٹرمینجمنٹ سیل کو فعال کر دیا گیا ہے ، ان سیلز میں بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صور تحال سے نمٹنے کیلئے ضروری سازو سامان موجود ہے۔
قاضی صدرالدین نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ برسوں کے دوران ہونے والی بارشیں بھی شہر کیلئے پریشان کن ثابت ہوئی ہیں ۔محکمہ موسمیا ت نے کراچی میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہوئی ہے ۔
