ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، تین اہل کار ہلاک

واشنگٹن: امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹرز ٹکرانے سے تین اہل کار ہلاک ہو گئے۔

امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم کا واقعہ ریاست الاسکا میں پیش آیا۔ واقعے میں ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹرز تربیت کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرائے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ امریکا میں 6 ماہ کے اندر فوجی ہیلی کاپٹرز کے ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں