English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مالی مسئلے میں پھنسے ہیں، مشکل سے نکلیں گے،مفتاح اسماعیل

القمر

لاہور:سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم گورننس میں بھارت اور بنگلادیش سے بھی پیچھے ہیں، اس وقت جس مالی مسئلے میں پھنسے ہیں، مشکل سے نکلیں گے، اب دنیا آپ کو پیسے دینے کے لیے تیار نہیں۔لاہو میں ری امیجنگ پاکستان سیمینار سے مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جس مالی مسئلے میں پھنسے ہیں، مشکل سے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گورننس کا نظام ناقص اور فرسودہ ہو چکا ہے، پاکستانی حکومت کو 6 ہزار ارب روپے سود میں دینا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ 20 سے 25 اراب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہے، اس سال 800 ہزار روپے کا بجٹ خسارہ ہے، آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں جانا ہو گا

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ایک سے قرضہ لے کر دوسرے کو دیتے ہیں، حالیہ سال ایک ہزار ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہوگا، نظام کی تبدیلی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ بدترین مالی بحران کی وجہ سے دنیا قرض دینے کو تیار نہیں، جس حالات میں پھنسے ہیں اس سے نکلنے میں دو سے تین سال لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہائر ایجوکیشن کو تباہ کر دیا ہے، کوشش کر رہے ہیں گردشی قرضہ کم ہو جائے، ہر بدلتی حکومت کے ساتھ گردشی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی آئی اے نے 20 برسوں میں پیسے نہیں کمائے، اس سال پی آئی اے کو 90 ارب روپے کا نقصان ہوا، ہم پی آئی کو ٹھیک کر سکے اور نہ ہی نجکاری کرسکے ۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی، حکومت کو مہنگائی کا سدباب کرنے کے لیے فوری طور پر کچھ کرنا ہوگا، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک ڈالر نہیں آتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے