اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ افسوس پاکستان میں اسلام پر عمل ہو رہا ہے اور نہ مغرب کے نظام عدل عمل کیاجارہاہے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر اپنے رد عمل میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دینے والا خود صادق اور امین نہیں، جو خود صادق اور امین نہیں وہ کسی اور کو کیسے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے سکتا ہے۔
پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو اب بھی نوٹس نہیں لینا چاہیے کیونکہ نوٹس صرف کمزور، سویلین اور سیاستدانوں کیلئے ہوتا ہے، عدالت نے توہین عدالت کے برقعہ میں خود کو چھپایا ہوا ہے، اس برقعہ کے پیچھے کیا کچھ باحجاب ہو رہا ہے یہ اور اس سے پہلے آنے والی آڈیوز اس کا ثبوت ہے۔
