English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بارسلونا میں 2 ہسپانوی طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 4 افراد ہلاک

القمر

بارسلونا: اسپین  کے شمال مشرق میں ایک ہوائی اڈے کے قریب 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 4مسافر ہلاک ہو گئے.

کاتالونیا کی علاقائی حکومت نے بتایا کہ فائر فائٹرز کو بارسلونا کے شمال میں مویا ائرپورٹ کے قریب ایک جنگل میں ایک جلتا ہوا طیارہ ملا، جب انہیں ایک ایسے شخص کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی، جس نے ایک طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا تھا۔

فائر فائٹرز کو ہلکے طیارے کے اندر سے 2 لاشیں ملی ہیں۔ کئی گھنٹوں بعد فائر فائٹرز کو دوسرا ہلکا طیارہ ملا جو پہلے سے 300میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 2 لاشیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے