کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش برسانے والے مزید بادل کراچی کی جانب آرہے ہیں، بیشترعلاقوں میں ایک سے دو گھنٹوں میں تیز بارش کاامکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی شہر قائد اندھیرے میں ڈوب گیا، کئی جگہوں کہ بریکر فیل ہوگئی،جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب بارش کے شروع ہوتے ہی سڑکوں پر موٹر سائیکل سوار تیز بائیک چلاتے ہوئے سلپ کرگئے، جس سے معمولی چوٹیں آئیں۔
ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی کا غائب ہوجانا کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلی ہے، جو ہرماہ کئی کئی ہزار کا بل بھیج دیتا ہے، پورے دن ویسے ہی کئی گھنٹے تو لوڈ شیڈنگ کے نام بجلی معطل رہتی ہے اور اب مزید بارش شروع ہوتے ہی بجلی بند کردی ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ہمیں سہولیات فراہم کرنے کیلیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔
