English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی پولیس تشدد سے کشمیری کی شہادت کو خودکشی کا رنگ دینے کی سازش بے نقاب

القمر

سری نگر: بھارتی پولیس کی حراست کے دوران تشدد سے کشمیری کی شہادت کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوششیں بے نقاب ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا نے مذکورہ کشمیری کی موت کو خودکشی قرار دینے میں بھرپور کردار ادا کیا تاہم صحافی کی آڈیو لیک نے بھانڈا پھوڑ دیا۔آڈیو لیک میں بھارتی صحافی منیش شرما کو اپنے ماتحت کو حقائق مسخ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بھی اب تک اس واقعے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب مقتول کے اہلِ خانہ نے واقعے سے متعلق مجسٹریٹ کی انکوائری رپورٹ رد کردی اور کہا کہ تحقیقات میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔ مقتول مختار شاہ کے بھائی کے مطابق 50 سالہ مختار کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، اسے پولیس نے تشدد کر کے شہید کیا۔

قبل ازیں مختار شاہ کا بھارتی پولیس کی جانب سے خود پر ہونے والے تشدد سے متعلق ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ واضح رہے کہ مختار شاہ کو پونچھ دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں 21 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے