English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے، مریم صفدر

القمر

لاہور: مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی منظم سازش ناکام بنائیں گے، نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں، انہیں قوم کا معمار، بااختیار بنائیں گے، نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف کرنے کی فارن فنڈڈ مہم چلائی جارہی ہے۔

مریم صفدر کی زیرصدارت جائزہ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر میں یوتھ اور خواتین ونگز کی جاری مہم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کیوآر کوڈ کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے عمل کی پیش رفت پر غور ہوا ۔

مریم صفدر نے پنجاب بھر میں نوجوانوں اور خواتین کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کے عمل پراطمینان کا اظہارکیا۔ مریم نواز شریف نے رجسٹریشن میں بھرپور شرکت پر خواتین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مریم صفدر کا کہنا تھا کہ نوجوان اور خواتین معاشرے میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے طبقات ہیں،نوجوان اور خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت بڑی تبدیلی لاسکتی ہے،نوجوان اور خواتین آبادی کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے درست سیاسی فیصلے کرنے ہوں گے، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا مقصد ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے