English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس بغیر کارروائی کے ملتوی

القمر

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا۔ 

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ 

خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے بغیر کارروائی کے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے