English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زائد اثاثہ جات کیس:عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع

القمر

لاہور:کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

بدھ کو لاہور کی احتساب عدالت کے جج سجاد احمد شیخ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات تحقیقات میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

عثمان بزدار کی جانب سے خورشید عالم ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار اینٹی کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے گئے ہیں،حکومت عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کرنا چاہتی ہے، عثمان بزدار کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے عثمان بزدار کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے