English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کے ہر کونے میں آزادی صحافت حملے کی زد میں ہے:انتونیو گوتریس

القمر

نیویارک:اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا کے ہر کونے میں آزادی صحافت حملے کی زد میں ہے۔

نیویارک میں آزادی صحافت کے عالمی دن کی تقریب سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانے اور غلط معلومات پھیلانے کی مذمت کرتے ہیں، ہماری تمام آزادی کا انحصار پریس کی آزادی پر ہے۔ 

انتونیو گوتریس نے کہا کہ آزادی صحافت جمہوریت اور انصاف کی بنیاد اور انسانی حقوق کی جان ہے، دنیا میں آج سچ کو جھوٹ اور نفرت انگیزی سے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور نفرت کا پھیلائو حقیقت اور فسانے کے درمیان لکیر کو دھندلا کر دیتا ہے، سائنس اور سازش کے فرق کو مٹا دیتا ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج دنیا کے ہر کونے میں پریس فریڈم پر حملہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے