English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ کو شکست،پاکستان12 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتحیاب

القمر

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو27 رنز سے شکست دے کر 12 سال بعد سیریز فتح کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 27 رنز سے شکست دے کر 12 سال بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی۔ پاکستان نے آخری بار 2011 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ پاکستان کو 5 میچوں میں تین صفر سے  برتری حاصل ہوگئی۔

 اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے6وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے تھے ،288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 261 رنز بناسکی۔ٹام بلنڈل 65 اور کول میکونچی64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور نسیم شاہ نے 2،2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مسلسل تین سنچریاں بنانے والے فخر زمان اور امام الحق نے کیا، تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور فخر زمان 26 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

امام الحق 90 اور بابر اعظم 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، عبداللہ شفیق 19، محمد رضوان 32 ، آغا سلمان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری 3، ایڈم ملنے 2، کول میکونچی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے