سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر آویزاں ہو گئے، جن پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حق خود ارادیت کی حمایت پر پاکستانی سپہ سالار کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے سری نگر میں کئی مقامات پر آرمی چیف کی تصویر والے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔
پوسٹرز پر تحریر ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر قومی مؤقف پر قائم رہنے اور کشمیریوں کی حمایت کرنے پر آپ کے شکر گزار ہیں۔پاکستان بنیادی انسانی حقوق اور حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔
