ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قابض صہیونی فوج کے حملے میں 3 فلسطینی نوجوان شہید، 2 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تلاشی کے نام پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر اندھا دھند گولیوں کی بارش کردی، جس سے تین فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران ایک گھر پر بم پھینک کر اندر داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔ اس دوران پڑوس میں رہنے والے 2 نوجوان زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ مارے جانے والے 2 فلسطینی نوجوان مسلح تھے، جنہوں نے گزشتہ ماہ برطانوی نژاد اسرائیلی ماں لوسی لیہ ڈی اور ان کی 2 بیٹیوں مایا اور رینا کو مغربی کنارے کے علاقے وادیٔ اردن میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں