English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بطور مینٹور گوتم گمبھیر کو معاملے میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا:مائیکل وان

القمر

لندن:انگلش کمنٹیٹر اور سابق کپتان مائیکل وان نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)میں لکھن سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر کو رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے ہونے والی تلخ کلامی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک  انٹرویو میں سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ کرکٹ کے میدان پر دونوں ٹیموں میں جیت کے حصول کیلئے گرما گرمی کا ماحول پیدا ہوسکتا ہے لیکن بطور مینٹور گوتم گمبھیر کو معاملے میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ میدان پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن یہ سمجھ نہیں آیا کہ کوچنگ ڈیپارٹمنٹ کا کوئی فرد جھگڑے میں کیوں ملوث ہوا، انکا کام ڈریسنگ روم میں ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے