لاہور: پنجاب پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کرائم سین کا وزٹ کرنے کے لیے زمان پارک پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی عمران کشور کی سربراہی میں پنجاب پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کرائم سین کے وزٹ کے لیے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی۔
جے آئی ٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 تھانوں میں درج 10 مقدمات کے حوالے سے زمان پارک کے کرائم سین کا جائزہ لے گی۔گزشتہ روز عمران خان کے اسلام آباد میں ہونے کے باعث جے آئی ٹی وزٹ نہیں کرسکی تھی۔ جے آئی ٹی کرائم سین کے وزٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق عمران خان سے تفتیش کا عمل بھی شروع کرے گی۔
پنجاب پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں ایس ایس پی عمران کشور ،ایس پی آفتاب ،ایس پی جاوید اقبال شامل ہیں۔
