ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں پاکستانی قونصل خانے کی پرانی عمارت گرنے کا خطرہ

 اسلام آباد:امریکا میں پاکستانی قونصل خانے کی پرانی عمارت گرنے کا خطرے کے باعث نوٹس جاری کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت عمارت کا بلڈنگ کوڈ بدل دیا گیا، تاریخی عمارت کو بلڈنگ کوڈ کی کلاس تین سے کلاس چار میں ڈال دیا گیا۔

عمارت مخدوش حالت میں ہے، گرنے کا خطرہ، لوکل گورنمنٹ کی طرف سے عمارت پر نوٹس لگا دیا گیا جبکہ تاریخی عمارت پر ٹیکس بھی مزید بڑھ گیا،عمارت پندرہ برسوں سے خالی ہے، عمارت کا سفارتی درجہ 2018میں ختم کر دیا گیا تھا،تاریخی عمارت کو نیلام کیا جانا تھا، لیکن جنوری میں نیلامی روک دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں