English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چوتھا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 335 رنز کا ہدف دیدیا

القمر

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو کامیابی کے لیے 335 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں دونوں ممالک کے مابین جاری ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیلنے کی دعوت پر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے کیریئر کی اٹھارویں سنچری کامیابی کے ساتھ مکمل کی اور مجموعی طور پر انہوں نے اس میچ میں 107 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان نے 58، شان مسعود نے 44، افتخار احمد نے 28، محمد رضوان نے 24 اور فخر زمان نے 14 رنز بنائے۔

آخر میں شاہین شاہ آفریدی 23 اور محمد حارث 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ میچ میں نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے تین اور بین لسٹر و ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے