کراچی :سندھ حکومت نے صوبے کی بیورو کریسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے مختلف محکموں کے سیکرٹریز کے تقرراور تبادلے کیے گئے ہیں۔
حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر اورکمشنر میرپورخاص اعجاز شاہ کا تبادلہ کرکے انہیں سیکرٹری داخلہ سندھ اورگریڈ 20 کے شفیق احمد مہیسرکو کمشنر میرپورخاص تعینات کردیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں گریڈ 20 اوراکیس کے جن افسران کے تقرروتبادلے کیے گئے ہیں ان میں محمدسلیم راجپوت کو سیکرٹری سروسز سے ہٹا کر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ،خالد حیدرشاہ کو سیکرٹری سروسز اورشارق احمد کو سیکرٹری منارٹیز،آصف میمن کو ممبر گوٹھ آباد رونیو،اطہر میرانی کو اسپیشل سیکرٹری کالجز،حفیظ اللہ عباسی کو چیئرمین شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل،بخش علی مہرکو اسپیشل سیکرٹری زکوٰۃ ،سعید احمد اعوان کو سیکرٹری ٹریننگ مینجمنٹ ریسرچ ونگ،عبدالعلیم لاشاری کو سیکرٹری ثقافت،محمد علی کھوسو سیکرٹری جی اے تعینات اوروہاں سے محمد حنیف کا تبادلہ جب کہ پرویز سیہڑکو سیکرٹری ری ہیبلیٹیشن تعینات کردیا گیا ہے۔
سیکرٹری کلچر نسیم غنی سہتو کو ایس اینڈ جی ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
