ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ جماعت اسلامی کی نشاندہی پر الیکشن کمیشن کا تقرر و تبادلوں کا نوٹس

کراچی: الیکشن کمیشن سندھ نے 7مئی کو ملتوی شدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد پولیس افسران کی تقرری و تبادلوں کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک متعلقہ یوسیزمیں کسی بھی افسر کی تقرری اور تبادلے پر پابندی عائد کی تھی۔ جماعت اسلامی کراچی الیکشن سیل کے انچارج راجا عارف سلطان نے حکومت سندھ کی جانب سے اس پابندی کے خلاف    ورزی کی نشاندہی کی تھی۔

الیکشن کمیشن سندھ نے راجا عارف سلطان کی نشاندہی پر آئی جی سندھ کو خط ارسال کر دیا ۔ الیکشن کمیشن کے خط میں اس خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو ان تمام تقرریوں اور تبادلوں کو واپس لینے کا حکم دیا  گیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں