English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کے اہلِ خانہ کے ڈیٹا تک رسائی پر نادرا ملازمین کیخلاف فوجداری کارروائی

القمر

اسلام آباد:  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے اہل خانہ کے ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی کی کہانی کے پیچھے اپنے ملازمین کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ جن عناصر کے کہنے پر یہ خلاف ورزی ہوئی ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ نادرا کے چیئرمین طارق ملک کی جانب سے 23 دسمبر 2022 اور 2 مارچ 2023 کو چار علیحدہ علیحدہ انکوائریوں کے بعد آرمی چیف کے خاندان کے ریکارڈ تک غیر قانونی طور پر رسائی کرنے پر نادرا کے 6 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال دسمبر میں نادرا اور ایک حساس سیکیورٹی ادارے کی جانب سے کی گئی مشترکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والے جونیئر ایگزیکٹیو ملازم فاروق احمد پہلے شخص تھے جنہوں نے غیر قانونی طور پر زیر بحث ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔

موجودہ چیئرمین کی ہدایت پر اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے لاگ انز، یوزر آئی ڈیز، سسٹم لاگز اور آئی پی ایڈریس کا تکنیکی طور پر تجزیہ کیا جو کہ اتھارٹی کے ڈیٹا بیس کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

تحقیقات کے نتیجے میں ان 10 ملازمین کی نشاندہی ہوئی جنہوں نے غیر قانونی طور پر آرمی چیف کے خاندان کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کی، فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کے بعد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور تفصیلی تفتیش شروع کی گئی۔ اس کے بعد 6 جنوری کو ملزم ملازمین کو غیر مجاز اور غیر قانونی طور پر آرمی چیف کے خاندان کے ڈیٹا تک رسائی کے الزام پر ایک چارج شیٹ جاری کی گئی، نتیجتاً دو انکوائریوں میں کمیٹی نے 6 اہلکار ذمہ دار پائے۔

ذرائع نے کہا کہ ایک کمیٹی نے ان 6 ملازمین پر سرکاری ملازمین (کارکردگی اور نظم و ضبط) رولز 1973 کے تحت ملازمت سے برطرفی کی سزا عائد کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے