ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: 93 سالہ خاتون کو 80 برس بعد فلیٹ واپس مل گئے

نئی دہلی: بھارت میں عدالت میں کیس چلنے کے بعد بلاخر 93 سالہ خاتون کو 80 سال بعد اس کے 2 فلیٹس واپس مل گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو جنوبی ممبئی کے 2 فلیٹ ان کی مالکن 93 سالہ خاتون کو دینے کی ہدایت کردی تا کہ 8 دہائیوں سے جاری جائیداد کا تنازع ختم ہوجائے۔

یہ فلیٹس جنوبی ممبئی میں روبی مینشن کی پہلی منزل پر ہیں جو کہ 500 اور 600 مربع فٹ پر واقع ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 28 مارچ 1942 کو اس وقت کے ڈیفنس آف انڈیا ایکٹ کے تحت عمارت کی مانگ کی گئی تھی، جس نے اس وقت کے برطانوی حکمرانوں کو نجی املاک پر قبضہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

یہ جائیدادیں اس وقت ایک سابق سرکاری اہلکار کے وارثوں کے قبضے میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں