غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت میں مقیم ایک بھارتی شخص نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد رہائشی بلڈنگ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی،پولیس کے مطابق بھارتی شخص کی شناخت ظاہر نا ہوسکی ۔
سیکورٹی اہلکارفلیٹ کا دروازہ توڑ کراندر پہنچے تو ایک خاتون تشویشناک حالت میں موجود تھیں اور ان کے قریب ایک چاقو پڑا تھا۔ خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر کے دم توڑ گئیں۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات سے قبل فلیٹ سے جھگڑے کی آوازیں آرہی تھیں۔ میاں بیوی کے درمیان متعدد مسائل پر اختلافات تھے۔
