اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ نویں جائزے کی کامیابی پر ہوگا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن کے پاکستان میں سربراہ نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9ویں جائزے پر کام مسلسل جاری ہے، اور اس کی کامیابی ہی پر پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوگا۔
پاکستان کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے پر جاری مذاکرات سے متعلق جاری بیان میں آئی ایم ایف جائزہ مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ نویں جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں، اس جائزے کو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نویں جائزے کے کامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی اور نویں جائزے کی کامیابی سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔
