جے پور: افغان کرکٹر راشد خان نے آئی پی ایل میں اپنے جذبہ خیرسگالی سے شائقین کے دل جیت لیے۔
راجستھان رائلز سے میچ کے دوران ٹرینٹ بولٹ کے چھکے پر گیند بانڈری کے قریب موجود کیمرہ مین کو لگی، جس پر گجرات ٹائیٹنز کے نائب کپتان راشد خان بانڈری لائن سے باہر گئے اور چوٹ کھانے والے کیمرہ مین سے خیریت دریافت کی۔
Great gesture this from @rashidkhan_19 🤗👏🏻#TATAIPL | #RRvGT pic.twitter.com/zWiTjvhqoF
— IndianPremierLeague (@IPL) May 5, 2023
راشد خان کے اس جذبے کو سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
