English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحت سہولت کارڈز پر بڑے آپریشنزروک دیے گئے

القمر

پشاور:خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈز  پر بڑے آپریشنز  روک دیے گئے۔ 

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈ نہ دینے پر انشورنس کمپنی نے آپریشن بندکردیے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صحت سہولت کارڈ پر دل، ڈائیلاسز  اور کینسر سمیت مختلف بڑے آپریشن نہیں ہوں گے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق انشورنش کمپنی نے صحت کارڈ پینل میں شامل اسپتالوں اور تمام ڈی ایم اوز کو مراسلہ بھیج دیا اور کہا کہ صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت تمام پینل اسپتال 9 مئی سے داخلے لینا بندکردیں۔ 

دوسری جانب سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے تنقید کرتے ہوئی کہا کہ ہر چند روز بعد صحت کارڈ بند ہو جاتا ہے، پی ڈی ایم کی نااہلی سیکے پی کو خراب کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے