English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا معاملہ جتنی سیاسی جنگ ہے اتنی ہی قانونی جنگ ہے،  قانونی ماہرین

القمر

اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) میں ایک تقریب میں قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ  امریکی قید میں پاکستانی  شہری ڈاکٹر عافیہ کی رہائی  کا معاملہ  جتنی سیاسی جنگ ہے اتنی ہی قانونی جنگ ہے، قانونی راستے تلاش کرنے کے علاوہ، حکومت پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکا پر سیاسی دبا ڈال کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

قانونی ماہرین نے کہاکہ اس  سلسلے میں پاکستان کے وزیر اعظم، وزارت خارجہ قوت ارادی کا مظاہرہ کرے  اور عافیہ کوواپس لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا ئے جائیں۔

امریکی دہشت گردی کی جنگ کی نہ ختم ہونے والی پریشانیاں، پاکستانیوں کا مقدمہ” کے موضوع پر ایک سیشن  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے برطانوی نژاد امریکی وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ، ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور پاکستان میں ان کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کیا۔

 اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ نائن الیون کے بعد کی امریکی خوف اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بدولت نہ ختم ہونے والے مصائب کی علامت ہیں،  کلائیو نے کہا جو اس کے کیس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں اور گوانتانامو بے سے 80 سے زیادہ دیگر قیدیوں کو رہا کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے جو انہیں قانونی امداد فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ پر قتل کی کوشش، حملوں کے الزامات اور اس کے انتہا پسند ہونے کے بارے میں معلومات سب بے بنیاد ہیں۔ اپنی آزادی سے محروم، وہ امریکی ، غیر قانونی قید اور انتہائی ناانصافی  کا  کا شکار رہی ہے۔ انٹیلی جنس کے اعداد و شمار کے مطابق گوانتاناموبے کے 780 قیدیوں میں سے 98.5 فیصد غیر قانونی قید کا شکار ہیں جب کہ 780 قیدیوں میں سے 764  امریکا کے لیے کوئی خطرہ نہیں  ہیں ۔

قانونی ماہرین نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو قانونی طور پر واپس لانے میں بہت سی مشکلات اور چیلنجز ہیں لیکن اس کے باوجود کئی ایسے قانونی راستے بھی تلاش کیے جا سکتے ہیں جن میں ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کا حق، قانونی چارہ جوئی، معافی وغیرہ شامل ہیں۔ اس  کے حصول کا ایک اور اہم ذریعہ پاکستان کی جانب سے سیاسی دباو اور اثر و رسوخ ہے۔ اس معاملے میں، ایک بڑا سوال یہ ہے کہ پاکستان اس کے لیے کیا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے