English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر رقم وصولی سے روکنے کا حکم

القمر

  لاہور:عدالت نے گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر رقم وصول کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔ 

وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں جسٹس شاہد کریم نے سڑکوں پر گاڑیوں سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر رقم وصولی سے روک دیا۔ 

عدالت نے کیس کے سلسلے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ سے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم کے نام پر شہریوں سے روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ 

شہریوں سے سڑکوں پر گاڑیوں کی فٹنس کی فیس وصول کرنا غیر قانونی ہے، عدالت اسے کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے