English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی نے ایشیا کپ نہ ہونے پر پلان بی پر غور شروع کردیا

القمر

لاہور:ایشیا کپ کے نہ ہونے پر  پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی)نے  پلان بی پر غور شروع کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوچ وبچار شروع کردی ہے کہ  ورلڈکپ کی تیاری کے لیے  قومی ٹیم کو مصروف کس طرح رکھا جائے۔

پی سی بی کی جانب سے  مختلف ٹیموں کی مصروفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان ترتیب دیا جانے لگا،پی سی بی کا 3ملکی سیریز ہوم گرائونڈ پر کرانے کا ارادہ ہے اور بورڈ نے اس کے لیے مختلف بورڈ سے رابطے شروع کردیے ہیں جب کہ ساتھ ہی بورڈ کی جانب سے کچھ ٹیموں کی مصروفیت کا جائزہ لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ  ایشیاکپ ستمبر میں شیڈول ہے، کچھ ٹیمیں بھارتی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کیلئے پاکستان میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے اور وہ یہ ایونٹ پاکستان میں کرانے کا خواہشمند ہے جب کہ بھارتی ٹیم کی عدم دستیابی پر پی سی بی ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کرچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے