English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجد نبوی میں تراویح پڑھانے والے پاکستانی نژاد امام انتقال کر گئے

القمر

مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں تراویح پڑھانے والے امام شیخ محمد بن خلیل القاری اللہ کو پیارے ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمد بن خلیل القاری  مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کی سعادت بھی حاصل کرتے رہے ہیں۔ وہ آج مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے۔

شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے تھا۔ ان کی تدفن مدینے میں ہی ہوگی۔ سعودی حکام نے قاری محمد بن خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شیخ محمد بن خلیل القاری کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاریوں میں سے ایک تھے اور ان کے کئی شاگرد سعودی عرب کی مقدس مساجد میں امام کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے