ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا بار بار حساس اداروں پر الزمات لگا ناانتہائی خطرناک ہے،شیری رحمان

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے حاضر سروس فوجی اور انٹیلیجنس ایجنسیز کے حکام پر الزامات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ عمران خان بار بار حساس اداروں پر الزمات لگا رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔ اس طرح کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات سے وہ اپنے کارکنان کو اکسا رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے منگل کے روزٹوئٹرپرجاری اپنے بیان میں کیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ وہ بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں۔ایک طرف اداروں پر الزامات تو دوسری طرف ان سے ملاقاتوں کی درخواستیں کررہے۔ عمران خان پر گزشتہ سال 3 نومبر کو حملہ ہوا جس کی ہم سب نے مذمت کی، جنوری 12 تک ان کی پنجاب میں حکومت قائم تھی۔ان کی صوبائی حکومت نے اس حملے کے حوالے سے کیا تحقیقات کی؟ ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں