English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا

القمر

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے فواد چودھری سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے پولیس کو روک دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری سمیت 8 افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواستیں دائر کیں۔

عدالت سے رجوع کرنے والوں میں فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شامل تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استدعا کو منظور کیا اور پولیس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے 12 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے