English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرایس ایس کے کہنے پرمٹھی بھرلوگوں نے ریاستی اداروں پرحملے کیے، عطاتارڑ

القمر

مسلم لیگ ن کے رہنما اوروزیراعظم کے مشیرعطاتارڑ نے کہا ہے کہ آرایس ایس کے کہنے پرمٹھی بھرلوگوں نے ریاستی اداروں پرحملے کیے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ ہوا یہ آر ایس ایس کے کہنے پر ہوا ، کل بھارت میں جشن منایا گیا کہ یہ کور کمانڈر کے گھر گئے،ان کو کچلنا کوئی مشکل کام نہیں انکی شناخت ہوچکی ،ان میں سے کسی کو نوکری ،کریکٹرسرٹیفکیٹ اورویزا نہیں ملے گا۔

محسن شاہنواز رانجھا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےعطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعترف جرم کر لیا ہے کہ برطانیہ سے 190 ملین پائونڈ پاکستان لاکر اسی پراپرٹی ٹائیکون کو اقساط میں واپس کر کے 7 ارب کی جائیداد القادر ٹرسٹ کے نام سے حاصل کی ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ گرفتاری کے وارنٹ یکم مئی سے جاری ہوئے تھے ،عمران خان نے القادر ٹرسٹ پر سوالنامہ کے جواب جمع نہیں کرائے ، گرفتاری کے بعد عمران خان اس معاملے لب کشائی کررہے ہیں ،کابینہ میں یہ معاملہ کون لایا اور بند لفافے کو نہ کھولنے کا کس نے کاکہا؟چورڈاکو کے نعرے لگانے سے قبل انسان کو اپنا کرداردیکھنا چاہیے ،بتایا جائے القادرٹرسٹ میں زیرتعلیم طلبا کی تعداد کتنی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ چھوٹی چھوٹی ٹولیاں پاکستان کی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہیں، وہ باز رہیں ان کی شناخت ہوگئی ہے، کسی کو نہیں چھوڑیں گے،یہ جتنے لوگ ہیں یہ پاکستان کے حق میں نہیں ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے