English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ امریکی خاتون صحافی سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار

القمر

نیو یارک: امریکی جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون صحافی اور کالم نگار  جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جین کیرول نے الزام لگایا تھا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27برس پہلے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، خاتون کی عمر اس وقت 52برس تھی۔

جین کیرول نے نیویارک میں جیوری کے سامنے پیش ہوکر بیان دیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور جب انہوں نے حقیقت لوگوں کو بتائی تو ٹرمپ نے جھوٹ بول کر ان کی زندگی تباہ کر ڈالی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویار ک کی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو  جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیا ہے اور اس نتیجے پر بھی پہنچی ہے کہ سابق صدر نے جین کیرول کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا۔

جیوری نے حکم دیا کہ سابق صدر ٹرمپ جین کیرول کو50لاکھ  ڈالر ہرجانہ دیں،فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو وچ ہنٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ جانتے تک نہیں ہیں کہ یہ خاتون ہے کون؟

رپورٹس کے مطابق سول مقدمہ ہونے کی وجہ سے سابق صدر پر نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں قید کا سامنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کیرول ہی نہیں بلکہ ایک درجن سے زائد خواتین سابق امریکی صدر پران سے جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کاالزام لگا چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے