ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمرانوں کے غیر دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا،  لیاقت بلوچ

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک نازک دور سے گزر رہاہے، حکمرانوں کے غیردانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے ملک میں نا صرف معاشی بحران تھا اب سیاسی بحران نے بھی سر اٹھا لیا ہے، امن و امان کو صورتحال بھی خراب ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ  ان حالات میں عوام صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پنچائیں،یہ صرف اور  صرف ہمارے ملک کا نقصان ہے، حالات بڑی تیزی کے ساتھ خطرناک صورتحال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر مہنگائی کے طوفان کے خلاف لاہور کے گلیوں ، محلوں سے احتجاجی تحریک کا شروع کریں گے، مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں بنیادی ضروریات زندگی ، بجلی ، گیس ، اشیائے خورونوش پر سبسڈی بحال کی جائے ، پٹرول کی فی لٹر قیمت میں سو روپے، ادویات کے ریٹس میں پچاس فیصد کمی کی جائے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ  سول ملٹری بیوروکریسی کے ریٹائرڈ افسران کی بجائے خالی آسامیوں پر بے روزگار پی ایچ ڈی سکالرز اور دیگر ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے اور گیس ، بجلی میٹروں کے کرائے ختم کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  حکمران غیر ترقیاتی اخراجات اور فوج ظفر موج کے ہمراہ غیر ملکی دورے اور عیاشیاں بند کریں ، بیوروکریسی اور حکومتی اہلکاروں کے لیے مفت بجلی، گیس ، پٹرول کی سہولیات ختم کی جائیں اور بیرون ملک سے دولت واپس لائی جائے، عوام آئندہ الیکشنوںمیں اعتمام کا اظہار کرے تو مہنگائی کے اگے بند باندھ کر دکھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں