ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہر اہ فیصل پر جلاؤ گھیراؤ؛ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں پر مقدمہ درج

کراچی:شاہراہ فیصل پر ہنگامہ جلاؤ گھیراؤ پر پاکستان تحریک انصاف کراچی کی قیادت اور کارکنوں پر 800 سے 900 افراد پر مختلف مقدمات درج کیا گیا ہے۔

 چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک کے رہنماوں کے اشتعال دلانے پر شاہراہ فیصل پر جلاو گھیراو کیا گیا آفتاب صدیقی۔خرم شیر زمان ۔حلیم عادل شیخ ۔راجہ اظہر ۔ارسلان تاج گھمن ۔شاہ نواز جدون۔سعید اعوان۔عالمگیر خان ۔فہیم خان اور عدیل نے اشتعال دلانے کے  الزام میں فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 ایف آئی آر متن کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد یہ رہنما 800 سے زائد کارکنان کے ہمراہ اسلحہ اور ڈنڈوں کے ساتھ نکل آئے،مظاہرین نے رومی سنگل پر سرکاری گاڑی نذر آتش کی۔موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کیا،پولیس چوکی چلائی جو جل کر خاکسترہوگئی،پیپلز بس اور 2 واٹر باوزر ہو نذر آتش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں