ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کی حمایت کر رہی ہے، امریکا

واشنگٹن:اعلی امریکی حکام نے اسرائیلی ہم منصبوں سے بات چیت کی تاکہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تشدد کے تازہ ترین دور کے درمیان اسرائیل کی سلامتی کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی اٹل حمایت کی تصدیق کی جا سکے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ہینیگبی سے بات چیت کی ہے جس میں غزہ میں جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جیک سلیوان نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی اٹل حمایت کی اور اپنے لوگوں کو اندھا دھند راکٹ حملوں سے بچانے کے اسرائیل کیحق کی تصدیق کردی۔

سلیوان نے جنگ بندی کے لیے جاری علاقائی کوششوں کا بھی ذکر کیا تاہم انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے اور مزید جانی نقصان کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فلسطینی دھڑوں نے غزہ کی پٹی سے سینکڑوں راکٹ داغے جب اسرائیل نے اپنی فضائی بمباری جاری رکھی جس میں عسکریت پسندوں اور متعدد شہریوں سمیت کم از کم 20 فلسطینی مارے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں