English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوریا نے پاکستان کے ذمے 2 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کردی

القمر

پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے مابین قرض معطلی کا معاہدہ طے پاگیا، جس پر دونوں ممالک کے نمائندوں نے دستخط کردیے۔ معاہدے کے تحت کوریا نے پاکستان کے ذمے تقریباً 2 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی موٴخر کر دی۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق قرض کی ادائیگی جی20ڈیبٹ سروس معطلی اقدام کے تحت کی گئی۔ یہ رقم ابتدائی طور پر جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان واجب الادا تھی۔

اعلامیے کے مطابق مذکورہ قرض اب 6 سال کی مدت میں سالانہ اقساط میں ادا کیا جائے گا۔ اس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔ پاکستان کے ترقیاتی شراکت داروں کی طرف سے دی گئی حمایت کی وجہ سے جی 20ممالک نے مالی جگہ فراہم کی ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے فوری صحت اور اقتصادی ضروریات سے نمٹنے کے لیے ضروری تھی۔

پاکستان پہلے ہی اس سہولت کے تحت اپنے 3 ارب 63کروڑ30لاکھ ڈالر مالیت کے قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کے لیے 21 دو طرفہ قرض دہندگان کے ساتھ 104 معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق کوریا کے ساتھ معاہدے پر دستخط سے یہ مجموعی رقم 3 ارب 65کروڑ 30لاکھ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔جی20 ڈیبٹ سروس معطلی اقدام فریم ورک کے تحت دستخط کیے جانے والے بقیہ معاہدوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے