ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عسکری تنصیبات پرحملے میں ملوث شرپسندوں کی روٹ ٹریکنگ مکمل

لاہور: عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس و دیگر عسکری تنصیبات پرحملوں میں ملوث شرپسند وں کی روٹ ٹریکنگ مکمل کرلی گئی۔

جناح ہاؤس جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے ٹھکانوں پر چھاپے شروع کردیے گئے ہیں۔لبرٹی اورزمان پارک سے سب سے زیادہ مشتعل لوگ جناح ہاؤس پہنچے،جناح ہاؤس توڑپھوڑ کرنے والوں میں دیگرصوبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

پولیس کے مطابق دوسرے اضلاع اورصوبوں سے آنیوالے شرپسند عرصہ دراز سے زمان پارک مقیم رہے۔ 1100 سے زائد شرپسندوں کی شناخت مکمل کرلی۔سیف سٹی نے 1100 ویڈیوزاورتصاویرقانون نافذ کرنے والے اداروں کودیں۔

سیف سٹی اتھارٹی کو نادرا ڈیٹا تک رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سیف سٹی براہ راست نادرا ریکارڈ سے شرپسندوں کی شناخت کرے گی۔ پولیس کے مطابق بلوائیوں نے سیف سٹی کی 15 سائٹس اور 30 کیمروں کوتوڑا۔

سوشل میڈیا پرمتحرک شرپسندوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا ٹریکنگ کے ذریعے جوہر ٹاؤن، ساندہ، اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن میں چھاپا مار کارروائیاں کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں