English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میں نے ماضی میں فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی: فوادچودھری

القمر

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کر چکا ہوں۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے فواد چوہدری سے سوالات کیے، جس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ رویہ کیسا ہے، کیا دباؤ ڈالا جا رہا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ضمانت ہونے دیں، بعد میں بات کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے، ہم جیل میں تھے، ہمیں گرفتار کیا گیا، ہمیں نہیں معلوم کہ باہر کیا ہوا۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جیل میں اہم ملاقات ہوتی تو کیا ایسی ہوتی؟ گرفتاری کے دوران گزشتہ روز اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا، کیس ایک مذاق ہے، انہیں یہاں سے چھوڑ کر کسی اور کیس میں گرفتار کیا جائے گا، اس وقت 8 ہزار افراد جیلوں میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے