English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو ترجیح نہیں دیتے،امریکا

القمر

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرکہا ہے کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو ترجیح نہیں دیتے،پاکستان میں لوگوں کو اپنے اظہار کا حق ہے، یقین رکھتے ہیں کہ احتجاج اور اظہار رائے بغیر تشدد کے ہونا چاہیے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ احتجاج اور اظہار رائے ایسا ہونا چاہیے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کونقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہئیں، مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی گرفتاری کے دوران ملکی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے