English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10افراد جھلس کر ہلاک

القمر

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ کسی نے جان بوجھ کر لگائی تھی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے، یہ واقعہ ویلنگٹن میں پیش آیا ہے، آگ مقامی وقت کے مطابق نصف شب کو ساڑھے12بجے لگی تھی، آگ لگنے کے باعث10افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں افراد لاپتا ہیں،52افراد کو ہاسٹل سے باہر نکال لیاگیا ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، جھلسے ہوئے پانچ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 20سے زائد فائر ٹرکوں کی مدد لی گئی، ہاسٹل میں 92افراد کی رہائش کی گنجائش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے