ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شرپسندوں کو قرار واقعی سزا دینگے تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو، وزیر اعظم

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث گناہ گاروں کو قرار واقعی سزا ملے گی تو دوبارہ ایسا واقعہ نہیں ہو گا، جو بے گناہ ہو گا اسے کچھ نہیں کہا جائے گا، جس نے جرم کیا ہے وہ بچ نہیں سکے گا۔

قومی سلامتی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، اس دن پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین واقعات ہوئے، ان افسوس ناک واقعات نے کروڑوں پاکستانیوں کو افسردہ کیا، تمام طبقات نے ان واقعات پر انتہائی غم وغصے کی صورتحال میں وقت گزارا، اس روز وطن سے والہانہ محبت کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جس گھر میں پاکستان کی حفاظت پر مامور سپوت تھے اسے جلایا گیا، واقعات سے ہمارے سرشرم سے جھک گئے، ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، جن لوگوں نے منصوبہ بندی، لیڈ کیا، اکسایا ایسا دشمن بھی نہیں کر سکا، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، جناح ہاؤس عمارت نہیں بلکہ لہو سے عبارت گھر تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جی ایچ کیو، میانوالی ایئربیس کا رخ کیا گیا، ایف سی اسکول پر تباہی کی گئی، کیا 75 سالوں میں ایسا واقعہ ہوا؟، ساری صورتحال کا جائزہ لینا ہو گا، پاکستان کے عوام افواج کے ساتھ مکمل وابستگی کا اظہار کرتے ہیں، اس مذموم حرکت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، جنہوں نے منصوبہ بندی، بلوائیوں کو اکسایا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ شہدا کے مجسموں کو توڑا گیا، 72 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے مقدمات درج کیے جائیں گے، جو گناہ گار ہے ان کو قرار واقعی سزا ملے گی تو دوبارہ ایسا واقعہ نہیں ہو گا، جو بے گناہ ہو گا اسے کچھ نہیں کہا جائے گا، جس نے جرم کیا ہے وہ بچ نہیں سکے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان اور عوام یک جان دو قالب ہیں، ایسے واقعات سے شہدا کی بیواں اور اہل خانہ کے دل بھر آئے ہیں جن کے غموں کا مداوا نہیں کیا جاسکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تباہ کن کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کے زمرے میں آتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں